Live Updates

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، چوہدری محمد اصغر

مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کئے بغیر میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں کی کوئی حیثیت نہیں ، تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر دے ،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف راول ٹائون کے صدر چوہدری محمد اصغر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، غریب طبقہ آج بھی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے ، میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے کمیشن کھانے کا بہانہ ہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کئے بغیر ان منصوبوں کی کوئی حیثیت نہیں ، تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی راول ٹائون کے دفتر آشیانہ سنٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر تحریک انصاف راول ٹائون چوہدری محمد اصغر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پائوں تلے روند ڈالا ہے ، بجلی گیس کا بحران آج بھی عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے ، عوام کا بڑا مسئلہ میٹرو بس یا اورنج ٹرین نہیں روزگار ہے ، حکومت عوام کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ لگانے سے گھبراتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرے گی اور قوم کے لٹیروں کو نشان عبرت بنائے گی۔طارق
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات