پارا چناردہشتگرد حملہ انتہائی وحشیانہ اور بزدلانہ اقدام ہے،علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پارا چناردہشتگرد حملہ انتہائی وحشیانہ اور بزدلانہ اقدام ہے جس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ،اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے جبکہ دہشتگرد حملے اسلام اور وطن دشمنی کے واضح ثبوت ہیں، دہشتگرد عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں ، یہ سب دہشتگردوں کے بزدلانہ اقدامات ہیں، ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے ممبر،ڈویژنل جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان راولپنڈی ڈویژن، بانی ومہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے پارا چنار دہشتگردحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کا قلع قمع کر رہا ہے دن دور نہیں جب ملک کے کونے کونے سے شرپسند عناصر و دہشتگردوں کا صفایا ہو جائے گا اور امن و سلامتی کی فاختاہیں چہچہائیں گی ضرورت اس امر کی ہے دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی تعا قب کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح پر عمل کو تقویت دی جائے دہشت گرد انسانیت کے آخری درجے سے بھی گِر گئے ہیں اور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ،اس موقع پر افتخار احمد انٹرنیشنل پراپرٹی ڈیلر، احمد سلطان،حاجی نوازش خان، صاحبزادہ محمد طیب میلادی، قاری محمد یاسر اعوان، حافظ محمد نوید چشتی،حافظ محمد رمضان اعوان،قاری محمد کامران حقانی ودیگر موجود تھی

متعلقہ عنوان :