حلقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اورتعمیر و ترقی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے،فیصل زمان

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کروڑورں کے منصوبوں پر کام جاری ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے کہا ہے کہ حلقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اورتعمیر و ترقی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کروڑورں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہیںگذشتہ پانچ سالوں کے دوران حلقہ سے پسماندگی کے خاتمہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے تر بیلا ڈیم کی حدود کے اندر واقع گڑھی میراگائوں کے لئے کروڑروںروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیاانہوں نے گڑھی میر ا گائوں میں واقع سکول کی تعمیر ومرمت اور گراونڈ کا اعلان بھی کیا اس موقع پرضلع ناظم عادل اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حلقہ کے عوام کی ہمیشہ ایک جذبہ کے تحت بے لوث خدمت کی ہے عوام کو عزت کا مقام دیاہے عوام سے جو بھی وعدہ کیا ہے اُس کو پورا کیا ہے حلقہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کروڑروں روپے خرچ کئے جا رہے ہیںتقریب سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم اسلم حیات نے کہا کہ جھاری کس روڈ پر ہمیشہ سیاست کرکے عوام سے دھوکہ کیا گیا تھا مگر ہم نے اقتدار میں آکر اس منصوبہ پردوبارہ کام شروع کروا دیاہے تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے کروڑ روں روپے کی آبنوشی و آبپاشی کی اسکیموں پر کا م جاری ہے اُنہوں نے کہا کہ اس ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے علاقے سے جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ کر دیا جائے جو بھی وعد ے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے علاقے سے محرومیوں کا خاتمہ کریں گے عوام کے حق کے حصول کے لئے ہر قربانی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :