پنجگورکہ بی این پی عوامی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والے الیکشن عوام کے دروازے پر دستک دے ر ہے ہی,محمد حنیف بلوچ

اتوار 22 جنوری 2017 19:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ،سابق ضلعی آرگنائز نثار احمد، ظفر بختیار ،حاجی خالد بلوچ،حاجی صفی اللہ ،رحمد ل بلوچ، ذاکر قادر نے وشبود یونٹ کے ویزٹ پروگرام کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی عوامی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والے الیکشن عوامی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے کارکناں ووٹران اپنی تیاریوں میں تیزی لائیں ووٹوں کی رجسٹریشن ،خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن کو سنجیدگی سے لیں ،بلوچستا ن کے عوام نے موجود حکمرانوں کی دوغلا پالیسی کو محسوس کرتے ہوئے انہیں مسترد کرچکے ہیں ،اقتدار اور مراعات میں ہوتے ہوئے بھی انکے ووٹران نیشنل پارٹی سے نکل کر عوامی میں شمولیت ہماری قوم دوست پالیسیوں کا نشانی ہے ،گزشتہ ادوار میں بی این پی عوامی نے اجتماعی صورت میں انقلاب لایا تھامختلف شارعوں پر14چوک ،بارہ کالجز، 4000ہزار ملازمت پورے پنجگور کو ذرائع ابلاغ سے منسلک کرنا اور واٹر اسکیم ،شعبہ صحت اور ایجوکیشن،غلہ بانوں ،زمینداروں کے مسائل کو اسان بنانے کیلئے زراعت کے فروغ میں اہم کارنامے انجام دئے ان کے حوالے سے بہترین دور رہا لیکن اب انکے دور حکومت میں پنجگور میں کتابوں کی دکانیں اور اسکول کالجز بند پڑے ہیں اور گلی گلیوں میں انکے چیلے منشیات فروشی کے دھندے چلا رہے ہیں جس سے اسکولوں کو بند کروا کرکے منشیات کے اڈے آباد کئے جارہے ہیں لیکن ہر وقت یہ دور نہیں رہیگا ،اس موقع پر بی این پی عوامی کے سینئر رہنما ،زمان بلوچ،عتیق بلوچ، واجد ،حاجی محمد اقبال بلوچ، حفیظ بلوچ، استاد احمد علی،شاہ حسین بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :