تمبو، حاجی نثارخان کھوسہ کا 2018کے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئندہ اقدام ہے،سیاسی ،سماجی حلقے

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) نصیرآباد کے سیاسی وسماجی رہنماوں سکندر علی کھوسہ،شفیق الرحمن کھوسہ،محمد مدثر کھوسہ،عنایت اللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ کھوسہ اقوام پرامن اور شریف قوم ہے جس کا ملک کی سیاست میں بھی اہم کردار ہے کھوسہ اتحاد کا سیاست میں مکمل حصہ لینے اور کھوسہ اتحاد کے سربراہ حاجی نثارخان کھوسہ کا 2018کے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئندہ اقدام ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھوسہ قوم ایک پرامن قوم ہے اور چاروں صوبوں میں کثیرتعداد میں آباد ہے اور ملکی وصوبائی سیاست میں بھی کھوسہ ا قوام اہم کردار ہے اور تین صوبائی اور قومی اسمبلی میں کھوسہ اقوام کے سیاست سے وابستہ افراد عوامی ووٹ سے جیت کر عوامی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھوسہ اقوام کی فلاح وبہبود کے لئے بنائی گئی اتحاد کے سربراہ حاجی نثارخان کھوسہ کا سیاست میں حصہ لینے اور ہرحلقے سے کھوسہ قوم کے امیدواروں کو لڑانے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے جس سے کھوسہ اقوام کی صوبائی اور قومی اسمبلی میں موثر طریقے سے نمائندگی ہوسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :