چنیوٹ، تھانہ لالیاں ، اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تھانہ لالیاں پولیس کی کاروائی نواحی علاقہ یونین کونسل چار کے وائس چیئرمین کے ڈیرہ سے مبینہ طور پر اشتہاری ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار بتایا گیا ہے کہ تھانہ لالیاں پولیس نے ٹھٹھی خدا یار میں مخبری ہونے پر وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر چار عباس شاہ کے ڈیرہ سے مبینہ طور پرننکانہ صاحب پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سلیمان ولد محمد یوسف قوم کھوکھر سکنہ ننکانہ صاحب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ پولیس کے مطابق ملزم 302کا اشتہاری ملزم ہے اور ننکانہ پولیس کو مطلوب تھا۔جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائس چیئرمین عباس شاہ کے والد پیر ہیں اشتہاری ملزم سلیمان ولد یوسف اپنے پیر صاحب کو سلام کرنے اور حاضری دینے آیا ہو البتہ پورے معاملہ کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :