بھارت، ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کے المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطاق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ وجے نگرم ضلعے میں کونیری سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مشرا نے مقامی صحافی سندیپ کمار ساہو سے بات کرتے ہوئے 36 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں ہے۔ بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ تا حال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے پیش آیا جب ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدلپور سے پھونیشور کی جانب جا رہی تھی۔

حادثے کی معلومات پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے ٹویٹ کیا: 'وجے نگرم کے پاس ریل حادثے پر غمزدہ ہوں۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن امداد بہم پہنچا رہے ہیں۔ حادثے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ہم شریک ہیں۔ ہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :