فیصل آباد، مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرپٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ کو گھاٹ اتار دیا

ڈاکو پٹرول پمپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرپٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ شہباز کو گھاٹ اتار دیا ۔مسلح ڈاکو پٹرول پمپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔آن لائن کے مطابق تین مسلح نقاب پوش ڈاکو پٹرول ڈلوانے کے بہانے پٹرول پمپ پر داخل ہوئے اسی دوران سیکورٹی گارڈ شہباز نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس پر تینوں مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شہباز کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان واردار کے بعد فرار ہوگئے علاوہ ازیں شہر اور گردونواح میں ڈکیتی راہزنی کی 50سے زائد وارداتیں ہوئیں جس میں مسلح ڈاکو کروڑوں کی نقدی ،طلائی زیوارات،موبائل فون،9موٹرسائیکل،لیپ ٹاپ ،ایک کار چھین کر رفو چکر ہوگئے ۔پولیس تاحال ان وارداتوں میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ۔شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سد باب کے لئے موثر اقدامات کئے جائیںاور جو پولیس ملازمین اور افسران ان وارداتوں کی روک تھا میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :