محمدصادق عمرانی کی پارا چنار دھماکے کی مذمت

قوم کے حوصلے بلند ہیں چندمٹھی بھر دہشت گرد 20کروڑ عوام کویرغمال نہیں بناسکتے ،پی پی پی رہنماء

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدروسینڑل ایگزیکٹوکمیٹی میر محمدصادق عمرانی نے پاراچنارسبزی منڈی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں چندمٹھی بھر دہشت گرد 20کروڑ عوام کویرغمال نہیں بناسکتے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ایمان نہیں وہ انسان کے روپ میں بھیڑیاہیں بے گناہ افراد کوشہید کرنے والے کسی رعایتکے مستحق نہیں پیپلزپارٹی ہر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب سے پہلے جنگ شروع کی لیڈرشپ اور ہمارے ورکرزنے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانیں قربان کی انہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں متحد ہوکر دہشت گردوں کامقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پاراچنارسبزی منڈی کے دہشت گردی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے مٹھی بھر دہشت گردپوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ملک اورقوم کی سلامتی بقا کے لئے ہرطرح کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :