Live Updates

فیصل آباد، غریب آدمی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں،مسرت چیمہ

چائلڈ لیبر ختم کرنے سے پہلے عوام چولہے تو چلائیں ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ ہسپتالوں میں غریب آدمی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں جبکہ غریب کا بچہ کتابیں اور پنسل نہ ہونے وجہ سے ورکشاپوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں ۔

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے دعوے کرنے والے پہلے غریب عوام کے گھروں کے پہلے چولہے تو چلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی فاقہ کشی کا شکار ہو کر خود کشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران اربوں روپے حکومت بچانے کے لئے اشتہارات پر صرف کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہر لحاظ سے ناکامی سے دو چار ہیں جبکہ ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے ‘ حکمرانوں کے مسلسل جھوٹ سے کرپشن کی پٹاریاں مزید کھل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف جتنا مرضی جھوٹے بول لیں ‘ سپریم کورٹ اور الیکشن میں انصاف کا بول بالا ہو کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وکیل کے ذریعے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پارلیمان میں جتنا چاہیں جھوٹ بول سکتے ہیں۔ پارلیمان میں جان ہوتی تو عدالت سے پہلے پارلیمان نواز شریف کا محاسبہ کرتی۔ کرپشن اور جھوٹ پر پہرہ دینے کے لئے درباری نواز شریف کیخلاف ناقابل تردید ثبوتوں کے انبار لگانے میں مصروف ہیں ۔نواز شریف نے پانامہ لیکس، بی بی سی دستاویزی فلم، بی بی سی رپورٹ، اسحاق ڈار کے بیان حلفی اور لندن عدالت کے فیصلے میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں اب حکمران اس سے پیچھا نہیں چھڑاسکیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات