لاہور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات (آج) ہوں گے

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) لاہور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ (آج) بروز سوموار ہوگی. صدارت کے عہدے پر دو روایتی گروپوں عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گا. یاد رہے کہ چودہ جنوری کو منعقد ہونے والے الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کی خرابی کے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دیئے گئے تھے لاہور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے پو لنگ (آج) صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی.

ووٹنگ سیشن کورٹ کی عمارت میں ہو گی۔ لاہور بار کے 17 ہزار 9 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ لاہور بار کے چھ عہدے پر ایک خاتون سمیت 16 امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہوگا. صدارت کیلئے روایتی حریف حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ میں جوڑ پڑے گا. حامد خان گروپ کی جانب سے چودھری تنویر صدارت کیلئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے مقابلہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک ارشد سے ہی.

نائب صدارت کے دو عہدوں کیلئے 6 امید وار قسمت آزما رہے ہیں. اسی طرح سیکرٹری کی نشستوں پر 6 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں. لائبریری سیکرٹری کے لیے دو امید وار ہیںجبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عالیہ عاطف خان، فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہد علی بھٹی اور آڈیٹر کی نشست پر سمنہ طفیل ملک پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اس طرح ایگزیکٹو کمیٹی کے 8امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے جن میں اظہر ،نیک محمد چودھری، ظفر حسین خان، محسن عارف، محمد انور خان، مظہر محمود بھٹی، ملک محمد عمر مدثر اور میاں واجد علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن بورڈ سینئر ایڈووکیٹ وقار حسن میر نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے شفا ف اور پرامن انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں -

متعلقہ عنوان :