وزیر ریلوے گوجرہ حادثے کی اڑتالیس گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی‘ترجمان

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرہ میں حادثے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اڑتالیس گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حادثہ گوجرہ کے قریب گیارہ بجکر پندرہ منٹ پہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر پیش آیا۔عوام ان مینڈ لیول کراسنگ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ریلوے پنجاب حکومت کے تعاون سے تمام ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق جائے حادثہ پر ریلوے کی جانب سے خبردار کرنے کے لیے بورڈ نصب تھا اور کراسنگ پر سپیڈ بریکر بھی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :