اگر مردم شماری میں پختونوں کی عددی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تویہ الیکشن سے بھی بڑی دھاندلی تصور کی جائے گی جسکی بھرپور مخالفت کریں گے،فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام وقت کا تقاضا ہے
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پریس کانفرنس
اتوار 22 جنوری 2017 20:30
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس سے ہمیں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کی آبادی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جبکہ ہماری آبادی میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا ہمیں وسائل اور اسمبلیوں میں سیٹوں سے محروم کرنے کی سازش ہو رہی ہے اورہم اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔انھوںنے کہا کہ مردم شماری ہر دس سال بعد لازمی کرانے کیلئے قانون میں ترامیم ہماری کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔انھوںنے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام وقت کا تقاضا ہے لہٰذا اس کو بھی التویٰ میں رکھنے کی سازشیں ہو رہی ہیں تاکہ فاٹا کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جا سکے ۔انھوںنے کہا کہ قابل تقسیم محاصل میں فاٹا کیلئے دو فیصد کے وسائل مختص کئے جائیں ۔انھوںنے چاروں صوبوں سے اپیل کی فاٹا کی پسماندگی اورمشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ فراخدلی کا مظاہرہ کرے اور صرف پانج سال کیلئے دو فیصد وسائل میں ان کو حصہ دار بنائے۔انھوںنے کہا کہ فاٹا کے عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لہٰذا ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انھوںنے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے اور ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو اس سلسلے میں نظر انداز کیا ہے اور یوں ہمیں اس کے ثمرات سے محروم رکھا جا رہاہے۔انھوںنے کہا کہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حالت زار پر توجہ دے اور یہاں کے عوام کی مشکلات حل کرے۔انھوںنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں تنائو خطہ کیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا حکومتی سطح ،اسٹبلشمنٹ کی سطح اور عوام کی سطح پر تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری خطے کیلئے نیک شگون ہے۔ انھوںنے امریکن صدر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے معیشت پر بڑی توجہ مرکوز کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ان کی پالیسیوں میں معاشی اصلاحات پر زیادہ انحصار ہوگا۔انھوںنے پاکستانی حکومت سے کہا کہ قومی مفادات کے تناظر میں ہمیں اپنی خارجہ اور معاشی پالیسیاں اس انداز سے بنانی چاہیے کہ قومی مفادات کا تحفظ ہوسکے۔اس موقع سابقہ امیدوارPK-60الائی اور ممتاز سیاسی رہنماء نعیم شاہین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو،سابقہ سینیٹر حاجی غفران اور دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.