سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا مقصد دنیا تک مظلوم کشمیریوں کا پیغام پہنچانا ہے، جماعة الدعوة اسلام آباد

اتوار 22 جنوری 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) جماعة الدعوة اسلام آباد کئے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا مقصد دنیا تک مظلوم کشمیریوں کا پیغام پہنچانا اور تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے،26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ، گزشتہ سال کشمیریوں نے سڑکوں پر پاکستانی پرچم لہرائے تھے اس بار پاکستان کی سڑکوں پر کشمیریوں کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور پاکستان کے پرچم لہرائے جائیں گے ، کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے ، 26جنوری سے 5فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیرمنایا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شفیق الرحمن نے کہا کہکشمیری صبرواستقامت کا پہاڑ بن کر بھارتی افواج کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کشمیر کے مسئلہ پر ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔ پاکستان کو بھی کشمیریوں کے حقیقی وکیل کا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے جس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں پوری مسلم دنیا خاص طور پر حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی ہرممکن مددوحمایت کی جائے،مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستانی قوم کشمیر یوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ،کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے جس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں پوری مسلم دنیا خاص طور پر حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی ہرممکن مددوحمایت کی جائے ۔

انہوںنے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ملک کے کونے کونے میں ہونے والے جلسوں، کانفرنسوں اور سیمینارز میں بھرپور انداز میں شریک ہوں تاکہ دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا جاسکے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے۔ انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :