لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے عوام کے ساتھ مذاق ہے، رحم بادشاہ شیرپاؤ

عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزررہے ہیں،پی پی پی رہنما

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات محض انتخابی مہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی دارالحکومت پشاور بالخصوص پی کے 9 میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایک طرف صارفین کو اووربلنگ کے عذاب سے دوچار ہوناپڑتاہے تودوسری جانب 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ پی کے 9 میں گیس جیسی بنیادی سہولت سے 80 فیصدآبادی محروم ہے ۔ انہوںنے گورنرخیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاہے کہ گیس سے محروم آبادی کیلئے بھی پائپ لائن کی تنصیب کاکام جلدازجلد شروع کیا جائے ۔ بصورت دیگر اہلیان پی کے ۹ احتجاج پرمجبورجائیں گی

متعلقہ عنوان :