سراج الحق کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان
ذمہ داران کو الیکشن فنڈ قائم کرکے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، کرپشن فری پاکستان مہم کے ساتھ ٹرین مارچ کرکے عوام کو بیدار کیا تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان کا قومی نعرہ بن گیا، امیر جماعت اسلامی
اتوار 22 جنوری 2017 21:00
(جاری ہے)
سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، کرپشن فری پاکستان مہم کے ساتھ ٹرین مارچ کرکے عوام کو بیدار کیا تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان کا قومی نعرہ بن گیا، جماعت اسلامی نے اس حوالے سے اسمبلی میں بھی تین بل پیش کئے جو قابل قبول نہ ہوئے جس پر جماعت اسلامی کو انصاف کیلئے بالآخرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکٹانا پڑا ہے، ہم ابتدا حکمرانوں سے مگر احتساب سب کا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غلبہ حق کیلئے دینی ووٹرز کو منظم کرکے فیصلہ کن مرحلہ کیلئے تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آج بھی حق وباطل کی کشمکش جاری ہے، غیروں کا آلہ کار ٹولہ اور کرپٹ لوگ دیگر اسلامی دفعات کی طرح 62,63کو بھی آئین سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ انتخابات سمیت دینی ونظریاتی اشوز پر دینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور دینی ووٹرز کو اکٹھا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت اعظمیٰ ہمیں انصاف دیکر ملک وقوم کو کرپٹ قیادت سے نجات دلائے گی۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ دینی اقدار سمیت توہین رسالت قانون کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تحفظ ناموس رسالت ؐ قانون ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے۔جماعت اسلامی دینی اقدار کی حفاظت اور حقیقی تبدیلی کیلئے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔قبل ازیں اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی کام کے جائزہ سمیت آئندہ سال کا منصوبہ اور بجٹ بھی منظور جبکہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پربھی متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔#مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.