مفتی نعیم سے مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی ملاقات،کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جامع بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی ملاقات، کراچی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وائس چیئرمین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوااور اراکین نیشنل کونسل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ مفتی نعیم نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ کراچی کے مخدوش حالات میں لوگوں کو آپس میں ملانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بھی دلوں کو جوڑنے اور بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں مفتی نعیم سمیت تمام علماء اکرام کی مدد اور دعائیں درکار ہیں،اس موقع پر مفتی نعیم نے کہا کہ مصطفی کمال نے نظامت کے دور میں ہمارے جامع کو پانی پہنچانے سمیت کئی اہم خدمات سرانجام دیں ہیں جس پر آج بھی ان کے شکر گزار ہیں اور جو کام انہوں نے نیک نیتی اور خشوع و خضوع کے ساتھ شروع کیا ہے اس میں ان کے ساتھ ہماری دعائیں شامل رہیں گی۔#

متعلقہ عنوان :