Live Updates

عمران خان نوازشریف فوبیا میں مبتلا ،جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ،مریم اورنگزیب

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال اور نوازشریف فوبیا میں مبتلا ہیں اور عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ہے،عمران خان نے کچھ کام کئے ہوتے تو اشتہارات چلاتے،نوازشریف وزیراعظم بنتے رہیں گے اور عمران خان حکومت کے سال گنتے رہیں گے۔

اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قصور میں جلسے سے خطاب کے ردعمل میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہوگیا ہے،نوازشریف وزیراعظم بنتے رہیں گے اور عمران خان نواز شریف کی حکومت کے سال گنتے رہیں گے،یہ نصیب نصیب کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جلسوں میں مقدمات لڑنے کی عادت ہے اور عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں،عمران کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا،عمران خان کنٹینر پرچڑھ کر صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کے باہر عدالت لگانے والے الزامات کے ثبوت عدالت کے اندر نہیں دیتے۔عمران خان نے بیرونی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے استثنیٰ کیوں مانگا،عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہوں نے ساڑھی3سال میں کیا کیا۔عمران خان نے کچھ کیا ہوتا تو اشتہارات دیتے،جلد ہی عمران خان لمبی چھٹی پر چلے جائیں گی۔۔۔(ولی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات