بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی بحرین شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن حمود الخلیفہ سے ملاقات

پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے،شیخ احمد بن حمود الخلیفہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مثبت ترقی کی طرف گامزن ہے، جاوید ملک

اتوار 22 جنوری 2017 21:10

مناما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن حمود الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر شیخ احمد بن حمود الخلیفہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر جاوید ملک نے شیخ احمد بن حمود الخلیفہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

جاوید ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مثبت ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے اور خلیجی ممالک کے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جاوید ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :