ْ دہشت گرد سر اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،ان کو ہرمحاذ پر شکست ہوگی ،محمد افضل کھوکھر

سی پیک کے تحت توانائی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،لیگی ایم این اے کا جلسہ سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 22:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حلقہ بھر میں گھر گھر سوئی گیس پہنچانے کا وعدہ چند قدم کی دوری پر ہے ،اس وقت پچاس سے زائد آبادیوں میں سوئی گیس پہنچ چکی ہے ،جلد کروڑوں روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا ،وہ ان خیالات کا اظہار یوسی 268کی آبادیوںکوٹھا پنڈ اور کلے دا کوٹ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح پر منعقدہ جلسہ سے خطاب میں کررہے تھے ،اس موقع پر چیف کوآرڈی نیٹر ملک عرفان شفیع کھوکھرچیئرمین سردار محمد صدیق نمبردار اور وائس چیئرمین حبیب خاں سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،ترقی کیخلاف سازشیں ناکام ہوں گی ،قائدین عوام کو بجلی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے ،ہمارا دامن کرشن سے پاک ہے ، ترقیاتی کاموں سے دیہاتوں کے مسائل حل ہوئے ہیں ،پینے کے صاف اور شفاف پانی کے منصوبے متعدد علاقوں میں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدائت پر اپنے فنڈز سے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں ،ترقی کا یہ سفر بلدیاتی نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں کی معاونت سے جاری رہے گا ،،اس موقع پر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ دہشت گرد سر اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،ان کو ہرمحاذ پر شکست ہوگی ،سی پیک کے تحت توانائی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :