لاہور،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چھاپے ، ملٹی نیشنل کمپنی سے 40 غیررجسٹرڈ اسٹنٹ برآمد

اتوار 22 جنوری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) دل میں غیرمعیاری اسٹنٹ استعمال کرنے کا معاملہ ، وفاقی حکومت کو ہوش آ ہی گیا ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چھاپے ، لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنی سے 40 غیررجسٹرڈ اسٹنٹ برآمد ، دفتر سیل کر دیا گیا ، دل کی انجیوپلاسٹی میں غیرمعیاری اسٹنٹ استعمال کرنے کا دھندہ ، انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

لاہور میں بین الاقوامی کمپنی کا دفتر سیل ، 40 غیررجسٹرڈ اسٹنٹ برآمد۔

(جاری ہے)

ناقص اسٹنٹس کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہنگامی اجلاس میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر کوالٹی ، ڈائریکٹر میڈیکل ڈیوائسز اور ڈپٹی ڈی جی شامل ہیں۔ غیرقانونی اسٹنٹس کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اسٹنٹس کی فروخت اور استعمال جرم ہے۔ ڈاکٹر صرف ڈریپ کے رجسٹرڈ کردہ سٹنٹس استعمال کرنے کے پابند ہیں۔ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی -

متعلقہ عنوان :