پاکستان تحریک انصاف کا تعزیتی اجلاس

اتوار 22 جنوری 2017 22:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع بھر سے پارٹی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ، سردار زادہ سید قائم علی رضا شاہ، محمد عمران عاربی ضلعی سیکرٹری انفارمیشن، ڈاکٹر ریاض شاہد، تحصیل صدر پی ٹی آئی نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران تحریک انصاف چنیوٹ کے سینئر نائب صدر محمد نواز کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔