Live Updates

مہذب معاشرے میں وزراء عذر تراشنے کی بجائیذمہ داری قبول کرتے ہیں ، سعد رفیق کو حادثات میں اموات کا ذمہ دارٹھہرا کر باز پرس ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 22 جنوری 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں وزراء عذر تراشنے کی بجائے زمہ داری قبول کرتے ہیں ، سعد رفیق کو حادثات میں اموات کا ذمہ دارٹھہرا کر باز پرس ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مہذب معاشرے میں وزراء عذر تراشنے کی بجائے زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ سعد رفیق نے اب تک ریلوے کی اصلاحات کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ۔وہ اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے گزشتہ حکومتوں پر الزامات لگا کرجان نہیں چھڑا سکتے اور نہ ہی یہ روایت مزید چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو حادثات میں اموات کا ذمہ دارٹھہرا کر باز پرس ہونی چاہیے ۔…(م د )

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات