کنگڈم آف ہیون: صلاح الدین ایوبی اور صلیبی بادشاہوں کے درمیان کشمکش کی کہانی
11ویں صدی کی صلیبی جنگوں کا احاطہ کرتی یہ فلم 2005ء میں ریلیز ہوئی، جس کے ہدایت کار رڈلے سکاٹ ہیں
پیر 23 جنوری 2017 12:09
(جاری ہے)
یروشلم کا بادشاہ بالڈوین چہارم (ایڈورڈ نارٹن) جو جذام کا مریض ہے اور صلاح الدین ایوبی کا مخالف ہے، اس کے باوجود وہ اس کے خلاف جنگی اقدام کرنے سے گریز کرتا ہے جبکہ دوسری طرف بادشاہ کی بہن اور ملکہ یروشلم آئزابیلا (ایوا گرین) ملکہ کا شوہر گائے دی لوزینیان (مارٹن سوکاس) مشترکہ طور پر مسلمانوں کے خلاف محاذ تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
افسانوی اور رومانوی آمیزش کو چھوڑ کر فلم کی کہانی قریباً تاریخی حقائق پر مبنی ہے۔ اگر آپ تاریخی موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص طور پر 11 ویں اور 12 ویں صدی کی دنیا اور اس زمانے کی جنگی حکمت عملیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو کنگڈم آف ہیون بہت اچھا انتخاب ہوگا۔ فلم کے جنگی مناظر کو دیکھ کر سنیما ٹوگرافر جان ماتھی سن کو داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ میرے خیال میں انہوں نے 12ویں صدی کے جنگ کا نقشہ عین ویسا ہی کھینچ دیا ہے، جیسا اس زمانے کی تاریخ کا مطالعہ کرنے والوں کے ذہن میں نقش ہے۔ فلم کی بیشتر منظر کشی مراکش کے علاقے ورززات میں کی گئی ہے۔ حیران کن طور پرمغربی ممالک میں یہ فلم اتنی پذیرائی حاصل نہیں کر پائی جس کی یہ حقدار تھی۔ خصوصاً امریکا اور کینیڈا میں تو یہ فلم بری طرح فلاپ ہو گئی، جس کی بظاہر بڑی وجہ یہی نظر آتی ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ کے متعلق مغربی مورخین نے اس قدر زہر گھولا ہے کہ عام لوگ حقیقی تاریخ کو قبول ہی نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ فلم کے حوالے سے مغرب میں عوامی ردعمل سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں کے عوام میں مسلمانوں کے حوالے سے یہ تاثر اندر تک راسخ ہو چکا کہ یہ ہمیشہ سے غیر تہذیب یافتہ اور اجڈ قوم رہی ہے اور ان سے یہ بات ہضم ہی نہیں ہوئی کہ محض آٹھ صدیاں قبل یہ بات بالکل الٹ تھی اور مسلمان علم کی شمعیں روشن کیے ہوئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.