فلم ’’رئیس‘‘ کی ٹیم نے ٹرین کے ٹکٹ کٹوا لیے

فلم ’’رئیس‘‘ کی پروموشن کیلئے ٹیم کے ساتھ کل23جنوری کو ممبئی سے دہلی کے لئے ٹرین میں سوار ہوں گے

پیر 23 جنوری 2017 11:59

فلم ’’رئیس‘‘ کی ٹیم نے ٹرین کے ٹکٹ کٹوا لیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) گجرات کے رئیس نے دہلی والوں کا دل جیتنے کے لئے ٹرین کے ٹکٹ کٹوالئے ، شاہ رخ خان فلم ’’رئیس‘‘ کی پروموشن کیلئے ٹیم کے ساتھ کل 23جنوری کو ممبئی سے دہلی کے لئے ٹرین میں سوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کا رئیس دہلی والوں کا دل فتح کرنے آرہا ہے اور وہ بھی ٹرین میں ، کردار اچھوتا تو فلم کی تشہیر کا انداز بھی جٴْدا۔شاہ رخ خان فلم رئیس کی تشہیر کے لئے ممبئی سے دہلی کا سفر ٹرین میں کریں گے اور اس سفر میں پروڈیوسر رتیش سدھوانی ، ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا بھی رئیس کے ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :