یہودی بستی کی منظوری، ڈونلڈ ٹرمپ کی نتین یاہو کو امریکہ آنے کی دعوت

پیر 23 جنوری 2017 12:31

یہودی بستی کی منظوری، ڈونلڈ ٹرمپ  کی نتین یاہو کو امریکہ آنے کی دعوت
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیتے ہی امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکہ آنے کی دعوت دے دی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیاین نیتن یاہو کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہا کہ امریکی صدر نے انھیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں سربراہان کے درمیان انتہائی گرم جوشی سے بات چیت ہوئی جس میں ایران کے جوہری معاہدے سمیت فلسطینی امن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر بات کے بعد امریکی صدر نے صرف اتنا کہا کہ ’بات چیت اچھی رہی‘۔ تاہم انھوں نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :