اکشے اور نمریتا کور نے ایئر لفٹ کو کیریئر کی اہم ترین فلم قرار دے دیا

پیر 23 جنوری 2017 12:39

اکشے اور نمریتا کور نے ایئر لفٹ کو کیریئر کی اہم ترین فلم قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ نمریتا کور نے فلم ایئر لفٹ کو کیریئر کی اہم ترین فلم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ ہر اداکار کے لئے اس کے کیریئر کی ایک فلم بہت اہم ہوتی ہے،فلم ایئر لفٹ ان کے لئے ایسی ہی فلم ہے۔اداکارہ نمریتا کور کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ فلم ایئر لفٹ کا حصہ بنیں،یہ فلم ان کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے،فلم کی ہدایات راجا کرشنا مینن نے دی ہے،فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :