بھارتی فلموں کی نمائش کے حامی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی سے خائف ہیں‘ اداکار ندیم

پیر 23 جنوری 2017 13:47

بھارتی فلموں کی نمائش کے حامی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی سے خائف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) نامور سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حامی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی سے خائف ہیں‘ تاریخ کبھی بھی ایسے مفاد پرستوں کو معاف نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ’’آئی این پی‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اداکار ندیم نے کہا کہ جو لوگ بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے پیش پیش ہیں ان کو نام اور عزت پاکستان نے دیا مگر پیسے کی چمک اور نامعلوم مفادات نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے ہی پاکستانی انڈسٹری میں بہتری لائی جا سکتی‘ چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ ندیم نے کہا کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں ہو گی پاکستانی انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری جو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لئے جدوجہد کررہی ہے اس کی تقویت کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :