پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے ‘عائشہ ثنا

پیر 23 جنوری 2017 13:52

پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) معروف اداکارہ عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کی بجائے بھارتی شوبز کو پرموٹ کرنیوالے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ثنا نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں جو ٹیلنٹ ہے وہ دنیا کے دوسرے ممالک میں نظر نہیں آتا مگر بدقسمتی سے یہاں پر لوگ اپنی فلموں کی بجائے بھارتی فلموں کو پرموٹ کرنے میں مصروف ہیں جو بہت بڑی بدقسمتی ہے‘ اگر ہم اپنے ملک کو پرموٹ کریں تو یہ مستقبل کیلئے شوبز انڈسٹری کو مزید مضبوط کریگا جس سے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :