فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے‘وردہ

پیر 23 جنوری 2017 13:54

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) فلم سٹار وردہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں وردہ نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :