جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے پاک بھارت مذاکرا ت لازمی ہیں ‘ ڈاکٹر فاروق

وزیر اعظم مودی پاکستان کے بارے میں لچکدار رویہ اپنائیں ‘ بیان

پیر 23 جنوری 2017 14:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق نے پاک بھارت دوستی کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں اسی صورت میں امن قائم ہو سکتا ہے جب دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے رشتوں کو استوار کریں گے اور ایک دوسرے کے قریبی ہمسایوں کی طرح رہیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مضبوط بھارت پاکستان کے لئے بہتر دوست بن سکتا ہے جبکہ مضبوط پاکستان بھارت کا بہترین پڑوسی ملک بن کر رہ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت اور پاکستان کے لیڈروں سے اپیل کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کریں تاکہ جنوبی ایشیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لچکدار رویہ اختیار کریں تاکہ دونوں ملک تمام متنازعہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کر سکیں اور اس مقصد کے لئے بات چیت کا عمل فوری طور شروع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر رہا گیا جائے اور لوگوں کو سردی کی اس شدت میں لازمی سہولیات بشمول بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے