کسی اداکار کی ایک فلم سب مداحوں کو نہیں خوش کر سکتی، شاہ رخ

پیر 23 جنوری 2017 14:10

کسی اداکار کی ایک فلم سب مداحوں کو نہیں خوش کر سکتی، شاہ رخ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیںکہ ایک اداکار کی فلم سب مداحوں کو نہیںخوش کر سکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بعض مداح انہیں چاکلیٹ ہیرو کے کردار میں پسند کرتے ہیں تو بعض مداح انہیں سنجیدہ کرداروں میں زیادہ پسند کرتے ہیں،ہر مداح کی اپنی پسند ہے اور وہ اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ ایک اداکار کی ہر فلم سب مداحوں کو نہیں خوش کر سکتی اس لئے بطور اداکار وہ ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتے ہیں کیونکہ ایک اچھے اداکار کی پہچان یہی ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار نبھانے کے قابل ہو،اداکار نے کہا کہ فلمی دنیا میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اداکار کی فلم رئیس 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :