جیسی ٹیم، ویسا کپتان، اظہر علی کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑیگا، مصباح الحق

پیر 23 جنوری 2017 14:20

جیسی ٹیم، ویسا کپتان، اظہر علی کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑیگا، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف ون دے سیریز میں ناکامی پر قومی ایک روزہ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جیسی ٹیم ہو گی، ویسا ہی کپتان ہو گا، اظہر علی کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑیگا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جیسی ٹیم ہو گی، ویسا ہی کپتان ہو گا، اظہر علی کو ہٹانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے مزید کہا کہ سڈنی ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان فیلڈنگ کا فرق تھا، پاکستان نے مواقع گنوائے جبکہ آسٹریلیا نے ان سے فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کے باعث میچ پاکستان کی پہنچ سے دور ہوا۔

متعلقہ عنوان :