رکن اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے گلبرگ ٹائون رائے ونڈ میں سڑک کا افتتاح کر دیا

ن)لیگ عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے ،عوام انتشار اور منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ‘ خطاب

پیر 23 جنوری 2017 14:49

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے گلبرگ ٹائون رائے ونڈ میں سڑک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر اور درجنوںمسلم لیگی کارکنوں نے چودھری گلزار احمد گجر کا بینڈ باجے کیساتھ شاندار استقبال کیا ۔چودھری گلزار احمد گجر نے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے ،عوام انتشار اور منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں اور ترقی و امن کے خواہاں ہیں ،دھرنے اور لوٹ مار کرنے والے کس منہ سے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،جس سپیڈ سے ترقیاتی کاموں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے ،ہمیں آئندہ الیکشن میں ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیںپڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چوہنگ کے اہم سماجی ،مسلم لیگی اور تاجر رہنمائوں نے ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا جن کے اعزاز میں ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے اپنے ڈیرہ سلطانکے پر ظہرانہ کا اہتمام کیا ،قبل ازیں ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر یوسی بابلیانہ محلہ اسلام آباد پہنچے جہاںجنرل کونسلرز اکبر انجم اور ملک امین نے ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ان کو ہر صورت نشان عبرت بنایا جائے گا ،قوم ان کا مقابلہ اتحادواتفاق سے ہی کرسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سیاسی ہے ،جمہوریت کے اندر فیصلے عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈائون شروع ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :