پارا چنار بم دھماکہ دہشت گردوں کابزدلانہ اقدام ہے‘ رانا اظہر خاں منج

پیر 23 جنوری 2017 14:49

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگی رہنما رانا اظہر خاں منج نے پارا چنار دھماکے میں اموات پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار بم دھماکہ دہشت گردوں کابزدلانہ اقدام ہے، دہشت گردوںکی بزدلانہ کاروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں،ناموس رسالت قانون میں ترمیم برداشت نہیں ،گستاخ بلاگرز کے خلاف فوری قانونی ایکشن لیاجائے، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد توہین رسالت قانون میں کسی کوتبدیلی نہیں کرنے دیں گے، سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی اس قانون کوغیر موثر کرنے سے بازرہے ،انسد اد توہین رسالت کاقانون نہ صرف قومی اسمبلی سے منظورشدہ ہے بلکہ اس پر پاکستان کے تمام مکاتب فکر متفق بھی ہیں،حکومت اس حساس مسئلے کوچھیڑ کراسلامیان پاکستان کے جذبات کومشتعل کرنے سے باز رہے ،سوشل میڈیاپر گستاخانہ پیج چلانے والے بلاگرز کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کومتحرک کرکے فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،گستاخانہ پیجز چلانے والوں کے حق میں مغربی ممالک سے آوازوں کاآناانکے مجرم ہونے کیلئے کافی ہے، آزادی اظہاررائے کی آڑ میں کسی کی بلکہ اکثریت کی دل آزاری ہرگز قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :