پاکستان ریلویز کے لیے امریکی کمپنی کے تیار کردہ جدید7 انجنوںپر مشتمل پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
ہزار سے زائد ہارس پاور کے انجن پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہونگے،یہ انجن صرف فریٹ سروس کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جاویدانور ان انجنوں کا شمار دنیا کے جدید ریلوے انجن میں ہوتا ہے۔ دس ہزار انجن دنیا کے 60 ممالک کو دیئے ہیں،سی ای اوجنرل الیکٹرک کمپنی امریکہ صارم شیخ تین سال پہلے ریلوے آخری سانسیں لے رہی تھی مگر سیاسی مدد نے ادارے کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کردیاہے، ڈی ایس ریلوے نثار میمن اور دیگرکا تقریب سے خطاب
پیر 23 جنوری 2017 15:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ 4ہزار سے زائد ہارس پاور کے انجن پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہونگے۔
نئے انجن صرف فریٹ سروس کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ریلوے کے فریٹ کارگو بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے آدھے ہوجائیںگئے۔انہوں نے کہاکہ 26 جنوری کو اس انجن کے ذریعے پہلی کول ٹرین ساہوال کول پاور پلانٹ کے لیے روانہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ امریکی ساختہ انجن ویسٹ وہارف سے کراچی میں ریلوے شیڈ منتقل کیے جائیں گے جہاں ان کا مکینکیل پروسیس کیا جائیگا ۔جاوید انور نے کہاکہ گزشتہ سال راہداری منصوبے کے تحت چین کی کمپنی کے ساتھ ان لینڈ کول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کول پاور پلانٹ کو امپورٹڈ کوئلہ فراہم کیا جائیگا اور یہ کوئلہ مکمل ماحول دوست ہوگااور پاور پلانٹ کو کوئلہ کی فراہمی اپریل 2017ستے شروع ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار اتنے پاور فل انجن خریدے گئے ہیں ، 55انجنوں کی خرید اری کے تحت7انجن کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ بقایا انجن مرحلہ وار درآمد کیے جائیں اور سال کے اختتام تک معاہدے کی تکمیل کا امکان ہے ۔جاویدانور نے کہاکہ 55 انجنوں کی قیمت 25 ارب روپے بنتی ہے ۔10کروڑ کے ٹیکس شامل کرکے ایک انجن کی قیمت 57 کروڑ روپے ہے۔تقریب سے خطاب میں امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصارم شیخ نے کہاکہ ان انجنوں کا شمار دنیا کے جدید ریلوے انجن میں ہوتا ہے۔ دس ہزار انجن دنیا کے 60 ممالک کو دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں کی بچت ہوگی۔ ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے کہاکہ ان انجنوں سے فریٹ آپریشن 3 گنا بڑھ جائے گا۔ان انجنوں کی مدد سے کارگو کی ترسیل 10 ہزار ٹن سے بڑھ کر 30 ہزار ٹن یومیہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے ریلوے آخری سانسیں لے رہی تھی مگر سیاسی مدد نے ادارے کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کردیاہےمزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.