چوری و ڈکیتی کی مختلف واردارتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

پیر 23 جنوری 2017 15:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چوری ڈکیتی کی 3 مختلف واردارتوں میں شہریوں کو 3لاکھ روپے مالیت کے سامان سے محروم کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی عمران اشرف اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہر سے گھر جا رہا تھا کہ 3نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر بلاک Bکے قریب روک لیا اور اس سی60ہزار روپے نقدی اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چک نمبری 29جنوبی کے خلیل احمد کو گھر جاتے ہوئے چک نمبری 50شمالی کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا ۔

دری اثناء اعجاز کالونی میں زمیندار صفدرمحمود کے باغ سے 2لاکھ 50ہزار روپے مالیتی کینو ،مظہر ،ریاض اور مصطفی وغیرہ 6افراد نے چوری توڑ لئے ۔دریں اثناء عزیز پارک تحصیل سلانوالی کے رہائشی حامد چشتی کے گھر سے چور تالے توڑ کر 6لاکھ نقدی اور ڈیرھ تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔ متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :