تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی: ڈاکٹر شاہد صد یق

سیٹل ملز کے ملازمین نکالے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گی:سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب

پیر 23 جنوری 2017 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہتحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی سیٹل ملز کے ملازمین نکالے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گے ، ملک میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے اور سٹیل ملز کے ملازمین بر طرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کے لئے روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کے بجائے برسرروزگاروں کو بھی بے روزگارکررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو محکمے خسارے میں ان کو منافع بخش بنانے کے بجائے انہیں فروخت کیا جارہا ہے،ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اصل اپوزیشن جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل اجاگر کئے ہیں ، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا