2013ءمیں پاکستان کوکنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا
مشرف نے ملک کا ستیاناس جبکہ بلاول کے بابازرداری نے سواستیاناس کیا،پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے،جوکہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔وفاقی وزیرریلوے کا گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 16:58
وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ مشرف نے اپنے آٹھ سالوں میں ملک کا ستیاناس کردیا،جبکہ بلاول کے بابازرداری نے پانچ سالوں میں سواستیاناس کردیاہے،2013ء میں پاکستان کوکنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا،پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے،جوکہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔انہوں نے آج گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو2013ء میں کنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا۔
بلوچستان میں آگ،سندھ میں ڈاکوراج اور خیبرپختونخواہ طالبان کے ہاتھوں یرغمال تھا۔لیکن آج ملک میں دہشتگردچھپتے پھررہے ہیں اور ریاستی ادارے ان کاپیچھا کررہے ہیں۔ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈاضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے۔(جاری ہے)
جوکہ صرف مسلم لیگ(ن)کی قیادت نوازشریف کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پرتھی،آج لوڈشیڈنگ کے کئی گھنٹے کم ہوچکے ہیں،اگلے دنوں میں مزیدلوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاماضی میں لوٹواور پھوٹو کی پالیسی پرحکومتیں چل رہی تھیں۔ہمارالانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچاتوعدلیہ بحالی تحریک کااعلان کردیاگیا۔جب جج بحال ہوئے توہم نے اسی شہرمیں فیصلہ کیاکہ ہمیں گھر وں کولوٹ جاناچاہیے۔لیکن ایک پاگل جواسلام آبادمیں چھپاہواتھا،جو ہربارچھپ جاتاتھا۔کہتاتھا کہ زرداری کی حکومت کوگرادو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.