Live Updates

جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا نوازشریف نے قوم سے باربار جھوٹ بولا ، حلیم عادل شیخ

نواز شریف کے جانے کا وقت قریب ہے درباریوں کے پیچھے چھپنے سے کچھ نہیں ہوگا ثبوت پیش کرنے ہونگے ،رہنما تحریک انصاف

پیر 23 جنوری 2017 17:32

جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا نوازشریف نے قوم سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف کو اب قطری نہ سعودی شہزادے بچا سکتے ہیں اللہ کی طرف سے ان پر پکڑ شروع ہوچکی ہے ملک کو لوٹ کر انہوں نے قومی خزانے خالی کردیئے ہیں بڑے بڑے منہ والے وزیراعظم سے لاتعلقی کرنے کی بجاء عمران خان پر تنقید کرنے آجاتے ہیں عوام کی عدالت میں چور وزیراعظم اور ان کے درباری اپنا مقدمہ ہارچکے ہیں اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے وزیراعظم اپنے درباریوں کے آسرے پر پھستے جارہے ہیں ان کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے ساری جائیدادیں منی لانڈرنگ کے پئسے سے بنائی گئی ہماری ملک میں باپ بیٹیے کو تحائف دیتا ہے مگر ان شریفوں نے تو نئی رسم ڈال دی باپ بیروزگار تھا بیٹا ارب پتی تھا اس نے تحفے کے طور پر پیسے دیئے حکمرانوں کے جانے وقت قریب آچکا ہے ہم عوام میں بھی اپنا موقف پیش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس کراچی میں مختلف وفد وں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف چور ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے نواز شریف اقتدار پر صرف اپنے کاروبار کو مضبوط کرنے کے لیے آتے ہیں پیپلز پارٹی سے مک مکا کرکے دونوں جماعتوں نے اس ملک کو لوٹا ہے عمران خان نے ان کے کرپشن کی دکان کو بند کیا ہے ، جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہوتا ہے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا سپریم کورٹ کے باہر جو درباری ایک کرپٹ پرائم منسٹر کو صادق و امین ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں سب کو پتہ ہے اس نے کس طرح پئسہ باہر کے ملکوں میں بھیجا اور جائیدادیں بنائی نواز شریف نے باربار قوم سے جھوٹ بولا اس وقت ملک اندہیروں میں ڈوبا ہوا ہے بیروزگاری ہے غربت ہے عام آدمی دووقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ایسے میں ن لیگ میٹرو اور سڑکیں بنانے میں مصروف ہے ان چیزوں سے ملک مضبوط نہیں ہوتا جب تک ملک میں عام آدمی مضبوط نہیں ہوگا ، ایک طرف بڑے منہ والے جوکہ کرپشن دفاع ٹیم کا حصہ ہیں اور دوسری جانب مریم نواز کا میڈیا سیل دونوں ہی نواز شریف کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں کیوں کہ قوم اب ان حکمرانوں کے خلاف بیدار ہوچکی ہے اور جلد ان کے کرپشن کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات