اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 23 جنوری 2017 18:30

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک اخبار کی خبر کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے میں فراڈ سامنے آگیا ہے جس کے تحت ٹھیکیدار نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ستون نمبر 358 اور 359 کی کنکریٹ کی 22زیر زمین شاخوں کی لمبائی ڈیزائن سے کم کرکے منصوبے کو حفاظتی نکتہ نگاہ سے خطرے میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

فراڈ نیسپاک کے نگران انجینئرز نے شک پڑنے پر پکڑا جب ان زیر زمین ستونوں کا خاص سیکٹر کے ذریعے الٹراسائونڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی زیر زمین لمبائی ڈیزائن کے مطابق ساڑھے 16 میٹر کی بجائے 11 سے 12 میٹر نکلی۔