Live Updates

عمران خان نے اپنے وزراء کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے احتساب کمیشن کو کونے میں پھینک دیا ،چوہدری ریا ض الحق جج

جن وزراء کوکرپشن کے الزامات لگا کر فارغ کیا تھا ان کے ہی پائوں پکڑ کروزارتیں دی گئیں، رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ

پیر 23 جنوری 2017 18:40

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ایم این اے چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وزراء کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے احتساب کمیشن کوکونے میں پھینک دیا جن وزراء کوکرپشن کے الزامات لگا کر فارغ کیا تھا ان کے ہی پائوں پکڑ کروزارتیں دی گئیں اس عمل سے عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کا اندازہ ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیرروڈ پراپنے سیاسی ڈیرے پرعبدالوحید، حسان رضا اور شفیق شیخ سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ سڑکو ں پر تماشہ کامیاب نہ ہوا تو عدالت کے طرف عمران خان نے دوڑ لگا دی اب عدالت میں کچھ ثابت ہوتا نظر نہیں آرہاتوپھر سڑکوں پر ذلیل ہونے کے لئے آرہے ہیں عمران خان نے کرپشن کے الزامات کا پہاڑ کھڑا کر کے خیبر پی کے میں وزراء کا فارغ کیا گیابعد میں ان ہی وزراء کے پائوں پکڑے لئے اور دوبارہ وزارتیں دے دیں جب کہ اس صوبہ میں ہی مرضی کا احتساب نہ ہونے پر پہلے چیئر مین کوہٹا دیاپھر احتساب کمیشن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا اس سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ عمران خان کس قسم کی کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات