Live Updates

کرپٹ حکمرانوں کے دور میں مزدور‘ کاشتکار اور دھاڑی دار طبقہ خود کشیوں پر مجبور ہو چکا ہے،میاں فرخ حبیب

حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

پیر 23 جنوری 2017 18:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے دور میں مزدور‘ کاشتکار اور دھاڑی دار طبقہ خود کشیوں پر مجبور ہو چکا ہے اور وہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ بجلی گیس اور دیگر بحران وطن عزیز میں موذی مرض کی صورتحال اختیار کر چکے ہیں ۔

شدید مہنگائی کے دور میں ضعیف افراد اپنے خاندان کا پیٹ پانے کے لئے محنت مزدوری پر مجبور ہیں ۔ جن مزدوراور کاشتکار وں کو آرام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہیں کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھاری مشقت کرنا پڑ رہی ہے ۔تحریک انصاف برسراقتدار آکر ہر 60 سال کی عمر کے زائد دھاڑی دارمزدور ‘چھاپڑی فروش اور بے وسیلہ افراد کی پنشن سمیت دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت اظہارانہوں نے این اے 84 میں ایک غریب محنت کش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی تمام تر توجہ کمیشن پراجیکٹس اورنج ٹرین‘ میرو بسوں پر ہے جبکہ تعلیم ‘ صحت کے شعبے تباہ ہورہے ہیں لگتا ہے کہ حکمران قوم کو مار کر اورنج ٹرینیں اور میٹرو بسیں ان کی میتوں پر چلائیں گے ۔حکمران نہ جانے کس پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوگا حکومت نے صحت اور تعلیم کا بجٹ بھی اپنی کمیشن کی خاطر اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر جھونک دیا ہے لوگ تھر میں بھوک سے اور پنجاب میں سوائن فلو سے مررہے ہیں جبکہ حکمران گڈ گورننس کا رونا روتے نہیں تھک رہے ۔

حکومت کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں جس کی وجہ سے عوام غریب سے غریب تر ہورہی ہے جبکہ حکمران امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں حکمران کی تلاشی قوم کی جیت ہے ‘ حکمران استثنی کے پیچھے چھپ رہے ہیں گرینڈ منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت ہونے سے نواز شریف وزارت عظمی کا اخلاقی حق کھو چکے ہیں ‘ حسین نواز نے کروڑوں روپے اپنے مفلس والد کو دئیے ‘ یہ پیسے کہاں سے آئے ‘ غیر قانونی سے پیسہ باہر لیجا کر واپس لایا گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :