تیمرگرہ،ضلع کونسل دیر پا ئین کا محکمہ خوراک ، جنگلات اوریوٹیلیٹی سٹورزکی کار کر د گی پر عدم اطمینان کا اظہار

اصلا ح واحوال کے لئے فوری اقدامات اُ ٹھانے کا مطالبہ محکمہ خوراک اورمقامی انتظامیہ سے بازاروں میں خوارکی اشیا ء کی روزانہ کی بنیادپر معاینہ کو یقینی بنا یا جا ئے

پیر 23 جنوری 2017 18:46

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ضلع کونسل دیر پا ئین نے محکمہ خوراک ، جنگلات اوریوٹیلیٹی سٹورزکی کار کر د گی پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے اصلا ح واحوال کے لئے فوری اقدامات اُ ٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ، محکمہ خوراک اورمقامی انتظامیہ سے بازاروں میں خوارکی اشیا ء کی روزانہ کی بنیادپر معاینہ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

ضلع کونسل دیر پا ئین کا اجلاس زیر صدارت کنوینر سید عبدالر شید منعقد ہوا جس میں اراکین کو نسل نے محکمہ خوراک ،ایکسایزاینڈ ٹیکسیشن اور یو ٹیلٹی سٹورز کی کار کر د گی پر اظہار خیال اور مزید بہتری حوالے سے تجاویز پیش کی ،اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے ممبران ضلع کونسل عالمز یب ایڈو کیٹ ،نعیم جان ،فضل قادر ، آصف عزیر ،مولانا محمد عمران ،محمد حکیم ،انجنئیرمختیار ،گل محمد ،سیف الاسلام ،تازہ خان نے محکمہ خوراک کی کارکر د گی پر عد م اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے ہوٹلز کا روزانہ کی بنیاد پر معاینہ کر نے ،تعلیمی اداروں میں مضر صحت پا پڑ ،چپس کی فرو خت پر فوری پا بندی اور بیکریوں کی صفائی یقینی بنانے سمیت کھلے عام گوشت کی فرو خت اور کم عمر جانور وں کا بغیر معاینہ ذبیحہ پر پابندی اور اس کاروبار میں ملو ث افراد کے خلا ف فوری کاراوائی کے مطالبات کئے ،اراکین نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ اور مقامی دکان دار بچو ںکو ناقص ،زاید المیعاد زہر نما پاپڑ اور چپس فروخت کر رہے ہے جبکہ متعلقہ حکام خا موش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اراکین ضلع کونسل نے ضلع بھر میں سبزیوں کی بغیر نرخ نا موں فروخت سمیت کوالٹی کے حوالے چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے پربرہمی کا اظہار کیا ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے اراکین کونسل تیمرگرہ شہر میں پینے کے صا ف پانی ،جنرل بس اسٹینڈ تیمرگرہ میں خوا تین کے انتظار گاہ میں سہو لیا ت یقینی بنانے اور محکمہ ایکسایز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت شہریوں کو گاڑیوں کے نمبر ،رجسٹر یشن اور دیگر دستیاویزات فوری طور پر یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اُ ٹھانے کے مطالبا ت کئے گئے ،کونسل نے یو ٹیلٹی سٹورز کی کار کر د گی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام اسٹورز صار فین کوسہولت دینے اور کم قیمت پر اشیاء ضرورت کی فرو خت یقینی بنانے میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہے ،ضلع نا ظم حاجی محمد سول خان نے اپنے خطاب میں اس حوالے سے بھرپور اقدات اُٹھانے کی یقین دہانی کرا ئی ،کونسل کاجلاس مزید تین دن تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :