7 سالہ بچے نے اپنی ری سائیکلنگ کمپنی بنا لی۔ دو لاکھ بوتلیں اور قابل استعمال اشیاء فروخت کر کے 10 ہزار ڈالر کما لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جنوری 2017 18:51

7 سالہ بچے نے اپنی ری سائیکلنگ کمپنی بنا لی۔ دو لاکھ بوتلیں اور قابل ..

کیلیفورنیا کے 7 سالہ ریان ہکمین کو شروع سے ہی خراب چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنے کا شوق ہے۔ اتنی سی عمر میں ہی اس کا شوق اس کا پیشہ بن گیا ہے۔ سات سالہ بچے نے اب اپنی ہی ایک چھوٹی سی ری سائیکلنگ کمپنی بنا لی ہے۔
ریان کو پہلی بار ری سائیکلنگ کا شوق 3 سال کی عمر میں اس وقت ہوا جب وہ اپنے باپ کے ساتھ ری سائیکلنگ پلانٹ میں کچھ چیزیں بدلوانے گیا۔

ریان کے باپ ، ڈیمین ، کا کہنا ہے کہ ریان کو مشین میں بوتلیں پھینکنا بہت پسند تھا۔
گھر آ کر ریان نے اپنے ماں باپ کو بتایا کہ وہ بھی استعمال شدہ چیزوں کو جمع اور صاف کر کے قابل استعمال بنانا چاہتا ہے۔ ریان نے اپنے ہمسایوں سے بھی استعمال شدہ چیزیں لینی شروع کر دیں۔ ریان کے ماں باپ نے اس کی مدد کرنے کےلیے ہمسایوں کے گھروں میں بڑے بڑے بیگ بھجوا دئیے تاکہ وہ ان میں استعمال شدہ اشیا جمع کر سکیں۔

(جاری ہے)


اب 4 سال بعد چھوٹے بچے کا چھوٹا سا پراجیکٹ چھوٹا سا کاروبار بن چکا ہے۔ اس وقت ریان اپنے قریبی علاقوں میں 5 جگہوں سے استعمال شدہ اشیاء جمع کرتاہے۔ اس کے گاہکوں کی تعداد 40 ہے، جن کا کوڑا وہ اپنے گھر میں 8 بڑے ڈبوں میں الگ الگ کرتا ہے۔
ریان کے والدین کچھ ہفتوں بعد اس کی الگ الگ کی ہوئی چیزوں کو ری سائیکلنگ پلانٹ میں دے آتے ہیں۔

جب سے ریان نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے تب سے وہ 49 ہزار پاؤنڈ کوڑا پروسس کر چکاہے،جس میں 2 لاکھ کین اور بوتلیں بھی شامل ہیں۔ ریان اپنی کمائی میں سے 1600 ڈالر فلاحی اداروں کو عطیہ بھی کر چکاہے جبکہ اس کی باقی آمدن جو کہ 10 ہزار ڈالر ہے، وہ اس کے والدین نے اس کی کالج کی تعلیم کے لیے الگ رکھ دی ہے۔
ری سائیکلنگ کے کام کے علاوہ ریان ایک تنظیم Pacific Marine Mammal Centerکا سفیر بھی ہے۔ اس نے فلاحی کاموں کے لیے خود سے ٹی شرٹس بھی بنائی ہیں۔

7 سالہ بچے نے اپنی ری سائیکلنگ کمپنی بنا لی۔ دو لاکھ بوتلیں اور قابل ..

متعلقہ عنوان :