صوابی،کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی مشقیں

پیر 23 جنوری 2017 19:36

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) کسی بھی ایمرجنسی اورہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں ضلعی پولیس نے مختلف نجی و تعلیمی اور دیگرمحکمہ جات میں موک ریہرسل ،سائرن بجتے ہی چند منٹوں ہی میں بھاری نفری پولیس آر آر ایف کمانڈو سکواڈ موقع پر پہنچ سرکل چھوٹا لاہور میں سکولوں و ڈگری کالج،یونیورسٹی،لاہور جوڈیشل کمپلیس میں زیر نگرانی پشم گل خان موک ریہرسل کی گئی ،جس میں پولیس کی چاک وچوبند مختلف دستوں نے بھر پور مظاہرہ کرکے مشقیں کی گئی ۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق موجودہ صورتحال کی پیش نظر میں پولیس حکام کے مطابق موک ریہرسل تعلیمی و نجی حساس محکمہ جات میں باقائدہ طور پر موک ریہرسل ہو رہی ہیں ، ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرضلعی بھر نجی و تعلیمی محکمہ جات میں موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے علاقہ یارحسین ڈگری کالج،صوابی یونیورسٹی،لاہور جوڈیشل کمپلیکس،و دیگ سکولز میں زیر نگرانی پشم گل خان ،ایس ایچ او زرنبی خان،ایس ایچ او تورڈھیر خالد اقبال خان ،ایس ایچ او صوابی بشیر خان و دیگر بھاری پولیس نفری سائرن بجتے ہی چاروں اطراف سے ڈگری کالج پہنچ کر گیرے میں لیا ،جبکہ صوابی یونیورسٹی ، لاہور جوڈیشل کمپلیس ،لاہور گرلز سکول ،بوائز گرلز سکول کا موک ریہرسل کی گئی اسی دوران ایک شدت پسند فرضی طور پر مارہ گیا جبکہ چارشدت پسند کو گرفتار کیا گیا اپریشن 40منٹ جاری رہا ، اساتذہ اور طلباء نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا ڈگری کالج کے پروفیسر اور اساتذہ طلباء نے پولیس کی اس اقدام کو سراہا ،موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کے نمٹنے سے آگاہ کرنا ہیں اورموجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پرپولیس،ایلیٹ فورس، کیو آر ایف (QRF )، آر آر ایف(RRF)،اور دیگر نفری کو موقع پر پہنچنا ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زیر نگرانی ڈی ایس پی اظہار شاہ بمع بھاری نفری پولیس نے صوابی جیل ،جوڈیشل کمپلیس اور دیگر حساس علاقہ جات اداروں میں موک ایکسرسائز کی مشقیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :