حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ ومسروقہ سامان برآمد

پیر 23 جنوری 2017 19:39

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ ومسروقہ سامان برآمد،دیگر 9ملزمان بھی گرفتارکرلیے ،عر فان علی بلوچ ایس ایس پی حیدر آباد کی سر براہی میں ایس پی ہیڈ کواٹر عابد علی بلوچ اور اے ایس پی سٹی سرفراز ورک کا اینٹی ٹررسٹ فورس اور حیدرآباد پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرچ و ٹارگیٹڈ آپریشن دوران پٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ گذشتہ 72گھنٹوںکے دوران اینٹی کار لفٹنگ سیل اور تھانہ مکی شاہ ،بی سیکشن، ہٹڑی، ائیر پورٹ، نسیم نگراور بھٹائی نگر تھانوں کی حدود میں وہیکل لفٹرز، کرمنلز، منشیات فروشوں و دیگرسماج دشمنوںکے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران 9 ملز مان مع مسروقہ کار ، مو ٹر سائیکل، 4000گرام بھنگ اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے تھانہ مکی شاہ پولیس نے فٹبال گراونڈ کینٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار2مشکوک افراد کو روکا ملزمان نے فائرنگ کر تے ہو ئے فرار کی کوشش کی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے ایک ملزم سلمان ولد سلیم گدی پٹھان سکنہ لالو ماچھی گوٹھ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرحان موٹر سائیکل پر فرار ہو گیاائیر پورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ3 مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کے لئے روکا ملزمان نے فائرنگ کر د ی پولیس کی جوابی فائرنگ ملزم محمد حسین ولد محمد شفیق شیخ سکنہ سکھر حال سکنہ گلشن حدید کراچی زخمی حالت میں اپنے ساتھیوںکاشف عرف فیصل عرف سو نو ولد نواز محمد شاہ سکنہ نزد رحمانی مسجد یونٹ نمبر 5لطیف آباداور عاشق حسین ولد نیاز حسین چانڈیو سکنہ قمبر شہداد کوٹ حال جامشورو ریلوے کراسنگ اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیاتھانہ ہٹڑی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ سبزی منڈی کے قریب لائن چینل سے ملزم محمد علی ولد حاجی بدر الدین جلبانی سکنہ لاڑکانہ اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاانچارج اے سی ایل سی اسد اللہ خان نے دوران اسنیپ چیکنگ لاہور کے علاقے اقبال ٹائون سے چھینی ہوئی کار نمبر LEA-5089سوزوکی مہران جو کے لاہور کے تھانے اقبال ٹائون کے کرائم نمبر12/2014 میں مطلوب ہے برآمد کر لی، تھانہ بھٹائی نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر ڈومرا گوٹھ کی گلی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش جاوید ولدمحمد عیسو عرف اسحاق سو مرو اورغلام رسول ولد علی محمد با گڑانی کو4000گرام بھنگ سمیت گرفتار کر لیاتھانہ بی سیکشن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مخفی اطلاع پر صادق پلازہ یونٹ نمبر6 کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش عبدالقادر ولد محمد حسین اوڈ کو 275 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :