پولیس کا کریک ڈائون، جرائم میں ملوث 14افرادگرفتار،نقدی ،شراب واسلحہ برآمد

پیر 23 جنوری 2017 19:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کو گرفتار کرلیا۔مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی14مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوشیر احمد Si نے ملزم طاہر سے 275 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔غلام مرتضیٰ Asi نے مخبر کی اطلاع پر ملزم جہانگیر سے 50 لیٹر شراب،40 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ آفتاب افضل Asi نے مخبر کی اطلاع پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان احسان،یاسر اور ناصر کو گرفتار کرکے رقم جواء برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

محمد علی Si نے مخبر کی اطلاع پر تاش پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان چمن عباس،اسد،عاقب،عابد اور عمران کو گرفتار کرکے جواء کی رقم برآمد کرلی۔نوشیر احمد Si نے ملزم مقصود سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔آفتاب احمد Asi نے ملزم مبشر سے پسٹل 30 بور معہ 56 گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے پر عنصر عباس Asi نے ملزم عبدالمنان کواور ذوالفقار Si نے ملزم باسل کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :