اسلام آباد،پولیس کی کا رروائی، ناجائز اسلحہ خرید کر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) انسداد ڈکیتی ونگ کی کا رروائی، ناجائز اسلحہ خرید کر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، 02 عدد پسٹل معہ 50 روند برآمد۔ دیگر کا رروائیوںکے دوران پولیس نے مختلف علا قوں سے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ہیر وئن بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آبا د ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹر عبدالرؤف کیانی ،ASI گل خان معہ کنسٹیلان شاہد حیات اور امتیاز خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے ناجائز اسلحہ خرید کر آگے سپلائی کرنے والے ملزم نعمت افضل ولد حاجی افضل قوم خٹک ساکن محلہ میاں خیل ڈاکخانہ سپین خانہ تحصیل پبی ضلع نوشیر ہ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 9MM معہ 50 روند برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم بالانے ذیل واردات ہائے کا انکشاف کیا ہے۔جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 9MM پسٹل 02 عدد معہ 50 عدد روند برآمد ہوئے جس کی نسبت مقدمہ نمبر 32 مورخہ 22-01-2017 بجرم13/20-/65 AO تھانہ انڈسٹریل ایریا رجسٹر ہوا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ناجائز اسلحہ خرید کر مختلف لوگوں کو گھوم پھر کر جب جہاں کوئی گاہک مل جائے فروخت کرتا ہے ملزم کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے اے ایس آئی محمد عا رف نے دوران سپیشل چیکنگ سیکٹر H-13سے ملزم نا صر عبا س کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور ، ایک عدد میگزین معہ 6روند بر آمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھا نہ نیلور پولیس کے محمد منیر اے ایس آئی نے دوران سپیشل چیکنگ ٹھنڈا پا نی کے علا قہ سے ملزم رضو ان کر یم سے پسٹل 30بور معہ 02روند بر آمد کیے۔

تھا نہ رمنا پولیس کے محمد اقبا ل اے ایس آئی نے سیکٹر G-12سے دوران سپیشل چیکنگ ملزم اسد خا ن سے پسٹل30بور معہ 3روند بر آمد کرلیے۔ تھا نہ شہزاد ٹائو ن پولیس کے محمد شفیق سب انسپکٹر نے ملزم محمد تسلیم سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر لیے گئے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :