سکھر،کوشش ہے سندہ میںکوئی بھی مردم شماری میں رہ نہ جائے،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

بلاول بھٹو کاپنجاب میں شاندار استقبال دیکھ کر مخالفوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

پیر 23 جنوری 2017 20:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مذہبی معاملات ، زکوات اور عشر محکموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی آدمشماری کے حوالے سے تحفظات ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کوشش ہوگی کہ کوئی بھی فرد مردم شماری میں رہ نہ جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سکھر میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو آد م شماری کے حوالے سے تحفظات ضرورہیں پر ہماری کوشش ہے کہ صوبے کا کوئی بھی فرد مرد م شماری میں نہ رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام آدم شماری کے عملے سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی غلط اندراج نہ ہوسکے، ہر فرد اپنی اور اپنے گھر کے افراد کا مردم شماری میں اندراج کرائے ۔

(جاری ہے)

خصوصی معاون نے مزید کہا کہ زکوات اور عشر محکموں کے علاوہ صوبائی حکومت کے دیگر محکموں میں خالی شدہ جگہوں کے لئے جمع کردہ درخواستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، تمام نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جارہی ہیں اس کے علاوہ حکومت صنعتی ادارے قائم کرنے کیلئے بھی کوششیں کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کوپرائیویٹ سیکٹر کی طرف بھی جانا چاہیے ۔ اس موقع پر انہوں نے موجودوفودکے مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومروکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کاپنجاب میں شاندار استقبال دیکھ کر مخالفوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور بلاول ہی اس وقت ملک کیلئے امید کی کرن ہے ، اور یہ بات کچھ فریقین سے ہضم نہیں ہو رہی ہی